پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

 راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان فائل فوٹو راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان

 ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں دھند اور اسموگ کی شدت کم ہو گئی ہے وہیں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی برسات کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 چکوال کامونکی، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، گجرات، حافظ آباد اور قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ صبح ہونے والی برسات سے پنجاب میں کئی روز سے جاری دھند اور سموگ بھی چھٹ گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی ہے۔

فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store