آئندہ 24 گھنٹوں کے دورآن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

موسم خشک موسم خشک

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورآن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواووں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی جارہی ہے

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم بالائی علاقوں سمیت گلگت بلتستان میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب اورخیبر پختون خواہ کے بارانی و نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش  بونجی میں دو اور استور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ اسلام آباد میں پولن کی تعداد بھی گھٹ کر چار ہزار چھ سو پچھتر فی مکعب میٹر رہ گئی،

گزشتہ روز ملک میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی لسبیلا ، چھور میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہی جبکہ بینظیر آباد اور بدین میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا

install suchtv android app on google app store