فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ قبول نہ کرنے والوں کو پہچانیں

فیس بک فائل فوٹو فیس بک

فیس بک پر ہر ایک کے متعدد دوست ہوتے ہیں، جن میں بہن بھائیوں اور رشتہ داروں سے لے کر ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں، جنھیں آپ زیادہ جانتے بھی نہ ہوں۔

کئی بار آپ ایسے افراد کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دیتے ہیں جو جاننے والے یا اجنبی ہوسکتے ہیں مگر وہ ریکوئسٹ پتہ نہیں کہاں غائب ہوجاتی ہے۔

یعنی کئی ہفتوں تک آپ کی دوستی کی درخواست کو قبول نہیں کیا جاتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ اتنے دنوں میں یہ بات بھول بھی جائیں۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی ایسی کتنی فرینڈ ریکوئسٹس ہیں جنھیں نظر انداز کردیا گیا یا وہ ابھی تک سائبر اسپیس میں کہیں گردش کررہی ہیں؟

تو اس بات کو جاننا بہت آسان ہے کہ کون کون آپ کی دوستی کی درخواستوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

بس فیس بک ہوم اسکرین پر جائیں اور اوپر دائیں جانب فرینڈز آئیکون پر کلک کریں۔

پھر فائنڈ فرینڈز پر کلک کریں، جہاں آپ ایسے افراد کی فہرست دیکھ سکیں گے جن کی درخواستیں تاحال آپ نے التواء میں ڈال رکھی ہیں مگر وہاں آپ پیج کے اوپر چھوٹے سے View Sent Requests پر کلک کریں تو آپ جان سکتے ہیں کہ کن کن افراد نے آپ کی فرینڈ ریکوئسٹ کو مسترد کیا ہے۔

عام طور پر ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب لوگ فیس بک کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زیادہ دوست بنانا پسند نہیں کرتے یا پھر آپ کو ہی پسند نہیں کرتے۔

اگر آپ اس ریکوئسٹ کو کینسل کرنا چاہیں تو فرینڈ ریکوئسٹ سینٹ پر کلک کریں اور کینسل کردیں۔

install suchtv android app on google app store