واٹس ایپ کا کاروباری صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ کا کاروباری صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان فائل فوٹو

سماجی رابطوں کے مقبول ترین ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے کاروباری صارفین کی شناخت کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کی شناخت کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس میں جلد ہی “گرین چیک” سائن شامل ہوجائے گا، جس سے یہ پتا چل سکے گا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے کس شخص کا نمبر صرف کاروباری استعمال کیلئے ہے۔

صارفین کسی مشکل یا نا پسندیدگی کے باعث کاروباری نمبرز کو بلاک بھی کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے ’’گرین چیک‘‘ فیچر کو ٹیسٹ کرنے کیلئے اسے بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کیلئے جاری کردیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کیلئے دستیاب کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store