سام سنگ کا دوسرا ڈوئل کیمرہ فون سامنے آگیا

 گلیکسی جے سیون پلس فائل فوٹو گلیکسی جے سیون پلس

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 کے بعد اپنا دوسرا ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون گلیکسی جے سیون پلس متعارف کرا دیا ہے۔

سام سنگ نے اکیس اگست کو گلیکسی نوٹ 8 کی شکل میں اپنا پہلا ڈوئل کیمرہ فون یش کیا تھا تاہم لگ بھگ ایک لاکھ پاکستانی روپے کا یہ فون خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

تو اب متوسط طبقے کو اپنے ڈوئل کیمرے والے فون کی فروخت کے لیے سام سنگ نے گلیکسی جے سیون پلس پیش کیا ہے۔

اگر فیچرز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ فون کافی مناسب ہے۔

میٹل یونی باڈی ڈیزائن کے ساتھ 5.5 انچ کا فل ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ آل ویز آن ڈسپلے فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی ٹوئنٹی اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فور جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس فون میں موجود ڈوئل کیمرہ سیٹ ایک تیرہ میگا پکسل کیمرے (ایف 1.7 آپرچر) اور ایک پانچ میگا پکسل سنسر (ایف 1.9 آپرچر) پر مشتمل ہے اور کمپنی کے مطابق دونوں کیمرے مل کر ہیواوے کے آنر ایٹ اور ون پلس فائیو جیسے bokeh شاٹ لیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح فرنٹ پر سولہ میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ سنسر اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی اے آئی ایپ بھی موجود ہے۔

یہ فون تین رنگوں بلیک، گولڈ اور پنک میں دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 12 ہزار 900 تھائی بھات (40 ہزار 886 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے تاہم یہ کب تک دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store