واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا

واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے اور اب لگتا ہے کہ بہت جلد اس میں صارفین ایک دوسرے کو رقوم بھی گھر بیٹھے ٹرانسفر کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ میں مستقبل قریب میں پیمنٹ ٹرانسفر کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو فی الحال بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے میسنجر کے اندر رہتے ہوئے وائرلیس طریقے سے رقوم لوگوں کو ٹرانسفر کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں جو کام آپ ایزی لوڈ شاپ پر جاکر دکانداروں سے کرواتے ہیں، وہ گھر بیٹھے کرسکیں گے۔

بیٹا ورژن میں اس فیچر کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہیں جن پر لکھا ہے کہ اس سروس کے ذریعے صارفین یو پی آئی کے ذریعے بینک ٹو بینک منی ٹرانسر کرسکیں گے۔

تاہم صارفین کو اس کے لیے واٹس ایپ پیمنٹس کی پرائیویسی پالیسی اور شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے خبریں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں کہ واٹس ایپ میں رقوم کی منتقلی کا فیچر متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم اب اسے حقیقی شکل دی جارہی ہے۔

ایسا اس وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ دنوں مائیکرو سافٹ کی ویڈیو چیٹ ایپ اسکائپ کی جانب سے منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کرایا گیا۔

واٹس ایپ میں یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، ابھی کہنا مشکل ہے، تاہم امکان ہے کہ رواں سال کے دوران ہی اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store