گوگل نے سست انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے والا سافٹ ویئر بنالیا

گوگل نے سست انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے والا سافٹ ویئر بنالیا فائل فوٹو

سست رفتار انٹرنیٹ سے تنگ صارفین کی پریشانی دور کرنے کیلئے گوگل میدان میں اگیا ہے۔ گوگل نے ایسا سافٹ ویئر بنالیا ہے جو انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کردے گا۔

سست رفتار انٹرنیٹ سے تنگ افراد کی تنگی اب دور ہونے کو ہے۔ گوگل نے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے سافٹ ویئر بنالیا ہے۔ گوگل کے اس نئے سافٹ ویئر کا نام ’’بی بی آر‘‘ ہے اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کے حوالے سے اس سے بھاری توقعات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے ‘‘کوئک پروٹوکول‘‘ بھی متعارف کیا جاچکا ہے۔ جبکہ گوگل کروم براؤزر کا بنیادی مقصد بھی ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کرنا ہی تھا۔

install suchtv android app on google app store