فیس بک انتظامیہ سے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

فیس بک فائل فوٹو فیس بک

لاہور کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کو ایک مرد کی جانب سے خاتون کا جعلی اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے استعمال کی جانے والی رجسٹریشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مجسٹریٹ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دائر ایک درخواست پر مذکورہ حکم سنایا، جو علیشا خان کی درخواست پر دائر کی گئی تھی۔

ایجنسی کے تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے فیس بک پر درخواست گزار خاتون کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اس کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کر کے شیئر کیں۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ امریکا میں موجود فیس بک انتظامیہ کو حکم جاری کریں کہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مجسٹریٹ فاروق اعظم سہیل نے مذکورہ درخواست پر فیس بک کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ معلومات ایف آئی اے افسران کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

install suchtv android app on google app store