اسنیپ چیٹ کے نئے فیچرز، فیس بک کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسنیپ چیٹ اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ نے اپنے نئے فیچرز کے ذریعے فیس بک کے لیےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسنیپ چیٹ میں تین نئے تخلیقی ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جو اس کی جانب سے انسٹاگرام اور فیس بک کے حملوں کا جواب ہے۔

پہلا فیچر بیک ڈراپ ہے جس میں تصاویر کے پس منظر کو سجایا جاسکے گا، جو جیو فلٹرز جیسا ہی ہے مگر اس میں تصویر کے پیچھے موجود اشیاء کو سجایا جاسکے گا۔

بس آپ کو اپنی پسند کی اشیاء کو تصویر میں اجاگر کرنے کے لیے منتخب کرنا ہوگا اور پھر بیک ڈراپ کی مدد لینا ہوگی۔

کمپنی کے مطابق روزانہ ایک نیا بیک ڈراپ صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح وائس فلٹرز میں ویڈیو کو اسنیپ چیٹ کے مقبول وائس چینجنگ ایفیکٹس سے سجایا جاسکے گا اور اینیمیٹڈ لینس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بس آپ ویڈیو ریکارڈ کریں، اسپیکر آئیکون پر کلک کریں اور آواز کو بدل دیں۔

تاہم سب سے حیران کن فیچر نئے پیپرکلپ ٹول کا اضافہ ہے جس کے ذریعے اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں لنکس کو شامل کیا جاسکے گا۔

صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا جو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی موجود ہے جسے ڈھائی سو ملین سے زیادہ افراد روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے مقابلے میں روزانہ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 166 ملین ہے۔

install suchtv android app on google app store