انسانی بال سے ہزار گنا باریک ہولو گرام تیار

انسانی بال سے ہزار گنا باریک ہولو گرام تیار فائل فوٹو انسانی بال سے ہزار گنا باریک ہولو گرام تیار

جن لوگوں نے ہولی وڈ سائنس فنکشن فلمیں اسٹار وارز اور اویتار دیکھی ہوں گی، ضرور وہ ان میں دکھائے گئے سائنسی آلات کے کمالات دیکھ کر حیران ہوئے ہوں گے، تاہم اب ایسے آلات حقیقت کا روپ دھارنے جا رہے ہیں۔

آسٹریلوی ماہرین کی جانب سے فلموں میں دکھائے گئے خیالی سائنسی آلات جیسے آلے تیار کرنے سے قبل ہی معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ بھی اس جانب اشارہ کرچکی تھی کہ ممکنہ طور پر ان کی آںے والی موبائل فون اسٹار وارز میں دکھائے گئے ہولوگرام جیسی ہوگی۔

تاہم اب آسٹریلوی ماہرین نے نہ صرف ایسا ہولوگرام تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بلکہ ان کے مطابق انہوں نے ایسا باریک ہولوگرام تیار کیا ہے جو انسانی بال سے بھی ایک ہزار گنا زیادہ باریک ہے۔

ہولوگرام جیسے آلات زیادہ ترسائنس فنکشن فلموں میں دکھائے جاتے ہیں، جو ایک دوسرے سے الگ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں، یقینا ایسے آلات کی حقیقت میں تیاری مشکل کام ہے، لیکن اب سائسندان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

سائنس جرنل نیچر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف آر ایم آئی ٹی میلبورن کے ماہرین نے ایک ایسا ہولوگرام تیار کیا ہے، جو ایک انسانی بال سے بھی ہزار گنا زیادہ باریک اور محض 25 نینو میٹر چوڑا یا وسیع ہے۔

خیال رہے کہ ایک نینومیٹر ایک میٹر کے ایک ارب ویں حصے پر مشتمل ہوتا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہولوگرام کو تھری ڈی چشمے اور دیگر ٹیکنالوجی کے مدد کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا، اور یہ ٹی وی اسکرین اور اسمارٹ موبائل کی طرح کام کرسکے گا۔

ہولوگرام جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے تیار ہوتے ہیں، جو لیزر لائیٹ کے شعاعوں اور لینسز کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ماہرین نے ہولوگرام تیار تو کرلیا ہے، مگر اسے مختلف شکلیں دینے اور مختلف آلات میں استعمال کرنے کے لیے چین کی بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store