آڈیو فارمیٹ MP3 کی موت کی خبر

کمپیوٹر، سمارٹ فونز، آئی پوڈز وغیرہ میں گانے سننے والے افراد ”ایم پی تھری“ (MP3) کے بارے میں تو ضرور جانتے ہیں۔ اور جو اس بارے میں نہیں جانتے انہیں یہ بتاتے چلیں کہ ایم پی تھری ”آڈیو فائل فارمیٹ“ ہے اور زیادہ تر آڈیو فائلز اسی فارمیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں۔

20 دہائیوں قبل متعارف کرائے جانے والے اس فارمیٹ کی ”موت“ کا وقت آ گیاہے کیونکہ اس فارمیٹ کے ڈویلپرز نے باقاعدہ طور پر اس کے لائسنسنگ پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم پی تھری فارمیٹ کے حقوق کی تاریخ کافی متنازعہ ہے کیونکہ دنیا بھر کے متعدد ڈویلپرز اس فارمیٹ کی اینکوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے حقوق کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے مقدمات ہوئے اور کنفیوژن بھی پید اہوئی جس کے باعث بہت سی کمپنیوں کو یہ فارمیٹ اپنانے سے پہلے لائسنس خریدنے پڑے۔

فراﺅن ہوفر انسٹیٹیوٹ نے بھی اس فارمیٹ کے حقوق اپنے پاس ہونے کا دعویٰ کیا اور اس کے مالکانہ حقوق کے مقدمات جیتے۔

کمپنی نے اب ایک بیان جاری کیا ہے کہ وہ معروف آڈیو فارمیٹ ’ایم پی تھری‘ کو مستقل طور پر ختم کر رہی ہے۔ کمپنی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اگرچہ آج بہت سے آڈیو کوڈیکس موجود ہیں جو جدید خصوصیات کے حامل ہیں، ایم پی تھری اب بھی صارفین میں بہت زیادہ مشہور ہے۔

البتہ زیادہ تر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا، سٹریمنگ سروسز، ٹی وی اور ریڈیو نشریات کیلئے جدید ’آئی ایس او ، ایم پی ای جی‘ کوڈیکس استعمال کئے جا رہے ہیں۔ یہ کوڈیکس ایم پی تھری کے مقابلے میں کم بٹ ریٹ پر زیادہ فیچرز اور بہترین آڈیو کوالٹی فراہم کر سکتے ہیں۔“

install suchtv android app on google app store