موٹرولا کے سستے اسمارٹ فونز سامنے آگئے

موٹو سی اور موٹو سی پلس نامی فونز فائل فوٹو موٹو سی اور موٹو سی پلس نامی فونز

موٹرولا نے اپنے انتہائی سستے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

موٹو سی اور موٹو سی پلس نامی فونز ترقی پذیر ممالک کے لیے تیار کیے گئے ہیں جہاں سستی ڈیوائسز کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

دونوں فونز میں فرنٹ پر دو میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ موٹو سی میں پانچ میگا پکسل اور موٹو سی پلس میں آٹھ میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح سی پلس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ دوسرے فون میں بیٹری کی طاقت 2350 ایم اے ایچ ہے۔

دونوں فونز میں بس یہی فرق نہیں، بلکہ موٹو سی پلس کی اسکرین بھی دوسرے سے زیادہ بڑی ہے۔

16 جی بی اسٹوریج والے سی پلس میں ڈوئل سم سلاٹ دیا گیا ہے اور اسے ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موٹو سی میں آٹھ جی بی اسٹوریج ہے جس کا تھری جی ورژن 89 یورو (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی ورژن 99 یورو (11 ہزار روپے سے زائد) کا ہے۔

اس کے مقابلے میں موٹو سی پلس کی قیمت 119 یورو (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store