ٹوئیٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا

ٹوئیٹر کی ٹوئیٹر کی

ٹوئیٹر نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائیم لائین میں بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نئی تبدیلی کب کی جائے گی۔

ٹوئیٹر عام صارفین کی ٹائیم لائین پر تازہ واقعات سے متعلق کی جانے والی ٹوئیٹس، خبروں، تجزیوں اور آرٹیکلز کو سامنے لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین کی ٹائیم لائین پر ’سجیسٹڈ ریڈنگ‘ کے نام سے ایک نیا آپشن متعارف کرایا جائے گا، جس میں روز مرہ کے کسی بھی واقعے سے متعلق کی جانے والی بہترین ٹوئیٹس، خبروں، تجزیوں اور مضامین کو تجویز کیا جائے گا۔

یہ بلکل ایسے ہی ہے، جیسے اس وقت ٹوئیٹر کی ٹائم لائین پر دیگر افراد کو فالو کرنے کے لیے تجویز پیش کی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹوئیٹر کے ماہرین اس منصوبے پر کئی عرصے سے کام کر رہے ہیں، اور اسے صارفین کی دلچپسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم ٹوئیٹر نے یہ نہیں بتایا کہ تبدیلی عام صارفین کی ٹائیم لائین پر کب کی جائے گی۔

ٹوئیٹر کے مطابق اس تبدیلی سے جہاں پرانے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگی، وہیں نئے صارفین کو ٹوئیٹر استعمال کرنے اور اسے سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ ٹوئیٹر کی جانب سے گزشتہ چند سال سے چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں، حال ہی میں ٹوئیٹر لائیٹ کا ورژن بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹوئیٹر لائیٹ ورژن سست رفتار انٹرنیٹ پر بھی بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store