سونی کا 'کم قیمت' اسمارٹ فون متعارف

سونی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایکسپیریا ایل 1 متعارف کرا دیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ کم قیمت میں کسی فلیگ شپ ڈیوائس جیسے فیچرز فراہم کرے گا۔

5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے والے اس فون میں میڈیا ٹیک کواڈ کور پراسیسر، 2 جی بی ریم ،16 جی بی میموری جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے۔

2620 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل بیک کیمرہ جو کہ ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ ہے، وغیرہ بھی اس کے نمایاں فیچرز ہیں۔

اور ہاں تیز چارجنگ کے لیے یو ایس بی پورٹ سی دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے بھی لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق 1280x720 ایل سی ڈی والے اس فون کا بیزل بہت کم ہے جبکہ اس میں ڈوئل سم سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

یہ فون بلیک، وائٹ اور پنک میں دستیاب ہوگا۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ فون عام لوگوں کی جیب پر بھاری نہیں پڑے گا تاہم فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر یہ ضرور بتایا ہے کہ ایکسپیریا ایل 1 کو اپریل میں ایشیاءسمیت دنیا کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store