نوکیا کا فلیگ شپ فون ریلیز سے قبل ہٹ

نوکیا کا فلیگ شپ فون نوکیا کا فلیگ شپ فون

ماضی میں موبائل فونز کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی نوکیا کئی برس بعد ایک دھماکے کے ساتھ واپس آنے کے لیے تیار ہے اور اس کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پی ون 26 فروری کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا پی ون اسمارٹ فون پیش کیا جائے گا جو کہ اس کمپنی کا کافی عرصے بعد پہلا فلیگ شپ فون بھی ہوگا۔

یہ فون ابھی ریلیز نہیں ہوا مگر اس کی کامیابی یقینی نظر آنے لگی ہے کیونکہ کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس فون کی مزید تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس کے مطابق یہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون ہوگا یہ وہ چیز ہے جو سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کے اکثر فونز میں بھی فی الحال دستیاب نہیں۔

اس کی بدولت نوکیا صارفین کو کئی نئے فیچرز جیسے ملٹی ونڈوز ایپس، بہتر بیٹری لائف اور سیکیورٹی وغیرہ کا فائدہ بھی ہوگا۔

پی ون میں نوکیا کی جانب سے 22.6 میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا جائے گا جبکہ بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ تیز ترین کوالکوم پراسیسر بھی اس کا حصہ ہوگا۔

نوکیا پی ون ممکنہ طور پر مکمل میٹل باڈی 5.3 انچ ڈسپلے کا فون ہوگا جس میں گوریلا گلاس کو استعمال کیا جائے گا تاکہ یہ گرنے پر خراب نہ ہو جبکہ اسے واٹر ریزیزڈنٹ بھی بنایا جائے گا۔

اس کے ہوم بٹن کے نیچے ایک فنگر پرنٹ سنسر فون کو لاک اور ان لاک کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

اس کی قیمت فی الحال واضح نہیں تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں سستا ہوگا۔

یہ فون کئی رنگوں جیسے بلیک، سلور اور روز گولڈ وغیرہ میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ نوکیا نے گزشتہ دنوں کئی برس بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون نوکیا سکس کی شکل میں متعارف کرایا تھا جسے صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store