یوٹیوب نے بھی لائیو اسٹریمنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

 یوٹیوب فائل فوٹو یوٹیوب

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام تیزی سے مقبول ہورہے ہیں وہیں یوٹیوب بھی جدید عصری تقاضوں کو پورا کرتےہوئے نئے نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کی طرح اپنے صارفین کو لائیو اسٹریمنگ فراہم کرے گا جس سے وی لوگرز اور ایسے صارف جنہیں یوٹیوب پر پسند کیا جاتا ہے انہیں پیسے کمانے کا بھی موقع مل سکے گا۔

یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کے لئے صارف کو اپنے موبائل فون یا ٹیبلیٹ میں یوٹیوب ایپلی کیش ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی جس کے بعد صارف کے یوٹیوب چینل پر از خود لائیو اسٹریمنگ کا آپشن دکھائی دے گا۔

ابتدائی طور پر یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کو محدود رکھتے ہوئے ایسے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے جن کے یوٹیوب چینل پر 10 ہزار سبسکرائبر ہیں تاہم یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں لائیو اسٹریمنگ کا آپشن تمام صارفین کے لئے مرحلہ وار عام کردیا جائے گا۔

یوٹیوب کے لائیو اسٹریمنگ آپشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یوٹیوب چینل کے سبسکرائبر بھی براہ راست نشریات کے دوران اپنا پیغام دے سکتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں ادائیگی کرنا ہوگی اور سبسکرائبر کا پیغام 5 گھنٹے تک پن رہے گا۔

install suchtv android app on google app store