پی آئی اے نے ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت متعارف کرا دیا

پی آئی اے نے ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت متعارف کرا دیا پی آئی اے نے ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت متعارف کرا دیا

پی آئی اے نے دوران پروازتفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کروا دیا جس کے تحت ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینزکی باکمال انتظامیہ کو اپنے مسافروں کا خیال آنا شروع ہوگیا ہے اوروہ مسافروں کولاجواب سروس کی فراہمی میں دلچسپی لینے لگی ہے، اس کی ایک مثال اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی تفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کرانا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرائم ڈومیسٹک پروازوں پر آج سے انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کا تفریحی مواد شامل کیا گیا ہے جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں انگریزی فلمیں، بچوں کیلئےگیمزاور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store