گوگل کروم اب پیسے بچانے میں بھی مددگار

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کروم ویب براﺅزر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جو ان کو پیسے بچانے سمیت کئی مشکلات میں مدد دے گا۔

جی ہاں گوگل کروم ورژن 55 میں متعدد اَپ ڈیٹس کی گئی ہیں جیسے ٹیکسٹ میں غلط اسپیلنگ والے الفاظ خودکار طور پر ہائی لائٹ ہوجائیں گے جبکہ یہ میموری پر بھی کم بوجھ ڈالے گا۔

یعنی اب یہ براﺅزر کم میموری والی ڈیوائسز پر بھی زیادہ بہتر کام کرے گا۔

مگر اس کا سب سے خاص فیچر نیا ڈاﺅن لوڈ ٹیب ہے جو صارفین کے ڈیٹا کا خرچہ بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

صارفین اب اس نئے ٹیب کی مدد سے پورے ویب پیجز ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے اور انہیں آف لائن پڑھ سکیں گے اور ہاں تصاویر اور ٹیکسٹ بھی ساتھ ہوگا۔

اسی طرح ویڈیوز یا میوزک کو بھی آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جاسکے گا۔

اس کے لیے ایک نیا سیکشن بھی بنے گا جس میں آپ ڈاﺅن لوڈ کیے گئے مواد کو دیکھ سکیں گے اور دیگر افراد سے شیئر بھی کرسکیں گے۔

اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کو گوگل کے اس براﺅزر کی جانب لانا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ کروم ڈاﺅن لوڈ میں کتنا ڈیٹا جمع ہوچکا ہے جنھیں صارف ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔

کروم کا ورژن 55 ریلیز کردیا گیا ہے جسے گوگل پلے اسٹور سے اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store