سام سنگ ایس 7 کی پہلی حقیقی تصویر لیک

گلیکسی ایس سیون فائل فوٹو گلیکسی ایس سیون

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس سیون کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

ایک ویت نامی ٹیک ویب سائٹ Reviewdao.vn نے ان تصاویر کو پوسٹ کیا ہے۔

یہ اس سے پہلے کمپیوٹر سے تیار کردہ تصاویر کے لیے مقابلے میں ڈیوائس کی زیادہ بہتر لیک تصویر ہے۔

تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا کیمرہ مکمل طور پر فلیٹ ہے جو فون کے بیک پر فلیش کے برابر میں ہے۔

دیکھنے میں یہ فون گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سکس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے تاہم اس کی بیک سپاٹ ہونے کی بجائے خم کھائی ہوئی ہے۔

مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلیکسی ایس سکس کے 16 میگا پکسلز کی بجائے ایس سیون میں 12 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

خیال رہے کہ یہ فون 21 فروری 2 یا 3 مختلف ورژنز میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس میں پہلی بار کسی اینڈرائیڈ فون میں ایپل کے تھری ڈی ٹچ اور لائیو فوٹو کے فیچرز بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store