اسمارٹ فون کی خوبصورت تصاویر چھاپنے والا کیس تیار

اسمارٹ فون کی خوبصورت تصاویر چھاپنے والا کیس فائل فوٹو اسمارٹ فون کی خوبصورت تصاویر چھاپنے والا کیس

ماضی میں پولرائیڈ کیمروں سے ہاتھوں ہاتھ تصاویر چھاپی جاتی تھی لیکن اب فون کی تصاویر کو فوری طور پر چھاپنے والا ایک پرنٹرتیار کیا گیا ہے جو تصویر لیتے ہی اسے خوبصورت رنگوں کے ساتھ پرنٹ کرتا ہے۔

فرانس کی کمپنی کی جانب سے تیا کردہ اس کیس پرنٹ کی قیمت 150 ڈالر یا 15 ہزار پاکستانی روپے ہے اور یہ آئی فون 5 سے آگے کے تمام ماڈلز اور گیلکسی ایس فور اور فائیو کے لیے کام کرسکتا ہے۔

اضافی 25 ڈالر دے کر آپ تصاویر چھاپنے کی 50 شیٹس بھی خرید سکتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ننھے منے پرنٹر میں روشنائی استعمال نہیں ہوتی اور یہ حرارت کے ذریعے حقیقی تصاویر چھاپتا ہے۔

پہلے آرڈر پر آپ کو تصاویر چھاپنے والی 10 شیٹس مفت میں دستیاب ہوں گی اسمارٹ فون پر نٹنگ جیکٹ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے فون سے ہزاروں تصاویر لیتے ہیں لیکن ان کو دیکھتے نہیں اس لیے ہم نے یہ پرنٹر بنایا تاکہ وہ اپنی تصاویر ایک البم کی طرح رکھ کر بعد میں انہیں دیکھ سکیں۔

اتنے چھوٹے پرنٹر میں کوئی انک استعمال نہیں ہوتی اور یہ تصویر کھینچتے ہی فوراً اسے تھرمل (حرارتی) عمل کے ذریعے مخصوص کاغذ پر چھاپ دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store