امریکا میں روبوٹس کو مشکل کام سکھانے کے لئے خصوصی تربیتی اسکول قائم

امریکا میں روبوٹس کو مشکل کام سکھانے کے لئے خصوصی تربیتی اسکول قائم یونیورسٹی آف میری لینڈ

امریکا میں روبوٹ کو مختلف مشکل کام سکھانے کے لئے خصوصی اسکول قائم کیا گیا ہے جہاں یہ مشینیں ویڈیوز اور انسانوں کو دیکھتے ہوئے کئی اہم اور مشکل کام سیکھ رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے محقق طالب علم ییزا یاؤ نے اسے ’ روبوٹ تربیتی اکیڈمی‘ قرار دیا ہے جہاں کسی کام کا ماہر روبوٹ کے سامنے کوئی کام کرتا ہے اور روبوٹ اسے دیکھ کر نقل کرتا ہے اور دھیرے دھیرے اس کام کو اچھی طرح کرتا ہے۔ روبوٹس نے پہلے بوتل کا ڈھکن کھولنے جیسے سادہ کام کیے۔ اس کے بعد یوٹیوب کی 88 ویڈیوز مختلف روبوٹس کو دکھائی گئیں جن میں کھانا پکانے کی ویڈیو بھی شامل تھیں۔

روبوٹس کی تربیت کا عملی مظاہرہ امریکی شہر سینٹ لوئی میں ہونے والی روبوٹ کانفرنس میں کیا گیا ہے اور ماہرین نے اسے ری تھنک روبوٹکس کا نام دیا ہے۔ روبوٹ ’ کنوینشنل نیورل نیٹ ورکس‘ کے ذریعے سیکھتے ہیں۔ اس میں پہلے وہ کسی کام کا اندازہ کرتے ہیں اور پھر اسے انجام دینے کے طریقے پر عمل کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک روبوٹ نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کھانا پکانا سیکھا تو دوسرے نے مشروب کی تیاری کی تربیت حاصل کی۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق کئی اداروں نے کارخانوں میں روبوٹس کو مختلف کام سکھانے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب روبوٹس کسی کام کو دیکھتے ہوئے پیچیدہ ترین کام بھی خود انجام دے سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store