فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود ویڈیو بناکر موسیقی شامل کرتی ہے

رواں سال فیس بک کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایک اہم ایپ ’’مومینٹس‘‘ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو خودکار انداز میں تصاویر کو ویڈیو میں تبدیل کرکے اس پر مناسبت کے لحاظ سے میوزک کا اضافہ بھی کرتا ہے۔

یہ فیچر آپ کے فون میں موجود تصاویر کو چہرے پہنچاننے والے فیچر کے ذریعے ٹیگ کرتی ہے اور پھر منتخب تصاویر آپ اپنے فیس بک کے دوستوں سے بھی شیئر کرسکتے ہیں اور اس میں اہم فیچر یہ ہے کہ یہ تمام تصاویر کو پہلے ہی فیس بک اکاؤنٹ سے ہم آہنگ رکھتا ہے۔

جوں ہی ایپ کو فون میں موجود تصاویر تک رسائی دی جاتی ہے یہ چند سیکنڈوں میں آپ اور آپ کے دوستوں کو پہنچانتے ہوئے ٹیگ کا مشورہ دیتی ہے پھر آپ ایک گروپ بناسکتے ہیں جس کے اراکین اس تصاویر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد مومینٹس تصاویر کا ایک مجموعہ بناکر اس پر موسیقی کی 10 تھیمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے ازخود اس کے بیک گراؤنڈ میں شامل کردیتی ہے اس میں آپ تصاویر کی ترتیب بدل سکتےہیں، پسند کا میوزک لگاسکتے ہیں لیکن تصاویر پر فلٹر وغیرہ لگا کر ان میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔

فیس بک کے مطابق آپ دنیا کی 34 زبانوں میں اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا نیا ورژن کئی جدتوں کے ساتھ گوگل پلے سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store