پاکستانی ہیکر ممبئی کے بینکوں، تجارتی، مالیاتی اداروں اور دیگر بڑی بڑی کاروباری کمپنیوں کے کمپیوٹروں پر حملے کررہے ہیں: بھارتی میڈیا

آئے روز پاکستانی سرحدوں پر جارحیت کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کو مظلومیت کا ڈھونگ رچانے کا فن بھی خوب آتا ہے اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے ہر دوسرے دن خود مظلوم بن کر کھڑا ہوجاتا ہے۔

ایک ایسا ہی دعویٰ بھارتی میڈیا میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے حالیہ دنوں میں بھارتی معیشت کے مرکز ممبئی کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ایسے حملے کئے ہیں کہ سارا نظام ڈولنے لگا ہے۔

اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق حملہ آور پاکستانی ہیکر امریکا اور یورپ میں مقیم ہیں اور وہ ممبئی کے بینکوں، تجارتی، مالیاتی اداروں اور دیگر بڑی بڑی کاروباری کمپنیوں کے کمپیوٹروں پر حملے کررہے ہیں۔

اخبار کے مطابق ہیکر (Distributed Denial of Service (DDOS نامی سائبر حملوں کا استعمال کررہے ہیں۔

DDOS حملوں میں ہیکر ہزاروں کمپیوٹروں کا کنٹرول سنبھال کر ان کی ٹریفک کو اپنے ہدف کمپیوٹر سرورز کی طرف موڑ دیتے ہیں اور یوں سارا نیٹ ورک ہی بیٹھ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی یوم آزادی پر خصوصی طور پر سائبر حملے کئے گئے تاکہ بھارتی قوم کی خوشیوں کا مزا کِرکِرا کیا جاسکے۔

بھارتی معیشت پر پاکستانی ہیکروں کے سائبر حملوں کے بھارتی دعووں کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

install suchtv android app on google app store