ایسی گھڑی جس سے نابینا افراد بھی ایس ایم ایس پڑھ سکتے ہیں

اسمارٹ فون کی تمام ترترقیوں کے باوجود نابینا حضرات اس سے استفادہ نہیں کرسکتے تھے لیکن اب جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ’’ڈاٹ‘‘ نامی گھڑی تیار کی ہے جو دنیا کی پہلی بریل اسمارٹ واچ ہے جسے تعلیمی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈاٹ نامی اس بریل اسمارٹ واچ میں ابھرے ہوئے نقطے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اس میں نقطوں کے 4 خانے ہیں جن میں سے ہرخانے میں 6 نقطے ہوتے ہیں یہ نقطے ابھرکریا دب کرایک وقت میں بریل کے 4 حرف بناتے ہیں جنہیں نابینا حضرات چھو کر پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ بلیو ٹوتھ کے ذریعے آئی میسج کے پیغامات کو واچ میں لاکربریل سسٹم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آلہ 5 دن تک آپ کے بریل پیغامات کو محفوظ رکھتا ہے۔

اس سے قبل بریل آلات اور ریڈر کی قیمت غیرمعمولی تھی جو ہزاروں ڈالر میں تھی لیکن ڈاٹ اسمارٹ واچ کی قیمت صرف 300 ڈالر ہے جسے دسمبر میں امریکی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store