امریکا کا ہوا کی بجائے زمین پر دوڑنے والا ڈرون

دنیا کا سب سے جدید ترین ٹینک بلکہ زمینی ڈرون جسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔ یہ ہے امریکی فوج کا جدید ترین ٹینک جس کی آزمائش آج کل کی جارہی ہے۔

رپسا نامی یہ 'ڈرون ٹینک' ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اپنے اسلحے کو خود ہی ری لوڈ کرسکتا ہے جبکہ اس کے ہتھیاروں کو ایک بٹن دبا کر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق مستقبل میں یہ جنگوں میں امریکی فوجیوں کی قیادت کرے گا۔

یہ بغیر ڈرائیور گاڑی اگرچہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے تاہم اس کی مختلف فارمیشن میں آزمائش کی جاچکی ہے۔

آزمائش کے دوران اس ٹینک کے ساتھ ایک بکتر بند گاڑی کو بھی رکھا گیا جسے ایک فوجی چلا رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک فوجی زمینی ڈرون کو کنٹرول کرتے ہوئے اس کے ہتھیاروں کو چلاتا رہا۔

امریکی آرمامینٹ ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ انجنئیرنگ سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا وزن 9 ہزار پاﺅنڈز جبکہ لمبائی 70 انچ ہے اور اسے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایسے خودکار ڈرائیونگ والے ٹینکوں کی سب سے بڑی خامی ہتھیار تھے جنھیں چلانے کے لیے ایک انگلی کی ضرورت ہوتی تھی تاہم اس نئی ایجاد کے لیے خودکار فائرنگ کرنے والے ہتھیار ڈیزائن کیے گئے۔

اس حوالے سے ایسی گن تیار کی گئی جو خود لوڈ ہوجاتی ہو اور مختلف طرز کے ایمونیشن کو استعمال کرسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store