10 ہزار سال قدیم انٹارکٹیکا کا برفانی ٹکڑا آئندہ 5 برس میں ختم ہوجائے گا، ناسا

برف کی اس بہت بڑی تہہ کے ختم ہونے سے گلیشیئر مزید تیزی سے پگھلیں گے،ناسا برف کی اس بہت بڑی تہہ کے ختم ہونے سے گلیشیئر مزید تیزی سے پگھلیں گے،ناسا

برفانی براعظم انٹارکٹیکا کی زمین سے جڑا برف کا بہت بڑا ٹکڑا آئندہ 5 سال میں پگھل کر ختم ہوجائے گا جس سے موسمیاتی اثرات سمیت سمندروں کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ناسا کے مطابق 10 ہزار سال قدیم لارسن بی آئیس شیلف کا بہت بڑا ٹکڑا 2020  تک انٹارکٹیکا کی زمین سے ٹوٹ کر الگ ہوجائے گا اور تیزی سے پگھلے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسے آئس شیلف برفانی گلیشیئرز کے پگھلنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہوتےہیں اور ان کے غائب ہونےسے گلیشیئر مزید تیزی سے پگھلیں گے اور صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی اور اس سے دنیا کے سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ہوگی۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے وابستہ ماہرین نے سروے کے بعد بتایا کہ 2002 میں یہ برفانی ٹکڑا پہلی مرتبہ ٹوٹا تھا اور اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا صرف چھ ہفتوں میں ہی ختم ہوگیا تھا۔  اب یہ مزید ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے اور اس میں آنے والا پانی کا بہاؤ اسے مزید کمزور کررہا ہے۔

ماہرین نے زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت (گلوبل وارمنگ) کو اس کی وجہ قرار دیا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے سے اس علاقے پر بھی بہت منفی اثرات پڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store