سونی ایکسپریا زی فور متعارف

سونی ایکسپریا زی فور سونی ایکسپریا زی فور

اگر تو آپ سونی کے اسمارٹ فونز کے دیوانے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس جاپانی کمپنی نے اپنی نئی ڈیوائس ایکسپریا زی فور متعارف کرا دیا ہے۔ سونی کا یہ نیا اسمارٹ فون جاپان میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ اس سے پہلے کے ماڈل زی تھری سے ملتا جلتا تاہم کچھ فیچرز اضافی ہیں۔

بیشتر نئے اسمارٹ فونز کی طرح زی فور سابقہ ماڈل سے زیادہ پتلا اور وزن میں ہلکا ہے جبکہ اس کی اسکرین کا سائز 5.2 انچ ہے۔ اسی طرح اس کا پروسیسر بھی زی تھری کے مقابلے میں زیادہ تیز یعنی کولکوم 810، اس کی ریم تھری جی بی اور اسٹوریج 32 جی بی ہے۔

انڈرائڈ 5.0 لولی پاپ سسٹم پر کام کرنے والے اس موبائل کا بیک کیمرہ 20.7 میگا پکسلز جبکہ فرنٹ کیمرہ 5.1 میگا پکسل ہے جو کہ سیلفی لینے والوں کے زیادہ بہترین ہے۔ سونی کے بیشتر اسمارٹ فونز کی طرح زی فور بھی زبردست انداز میں واٹر پروف ہے تاہم اس بار انفرادیت یہ ہے کہ اس میں ہیڈ فون اور یو ایس بی چارجنگ پورٹس کو بھی کور کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ موبائل آئندہ چند روز میں جاپان میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا تاہم دیگر ممالک میں اس کی ریلیز کے حوالے سے سونی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

install suchtv android app on google app store