مائیکروسافٹ کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

نوکیا لومیا 430 نوکیا لومیا 430

مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک کا سب سے سستا ونڈوز اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت صرف 70 ڈالرز (لگ بھگ 7200 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

جی ہاں مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے ساتھ اب تک کا سب سے سستا اسمارٹ فون لومیا 430 متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈوئل سم والے اس اسمارٹ فون کی اسکرین 4 انچ کی ہے جبکہ ڈبلیو وی جی اے ڈسپلے، 1.2 گیگا ہرٹز ڈوئل کور اسنیپ ڈراگون 200 سی پی یو، 8 جی بی اپ گریڈ ایبل اسٹوریج اور 1500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ مائیکروسافٹ کا سب سے سستا فون ہے۔

تاہم فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس کا رئیر کیمرہ محض 2 میگا پکسلز جبکہ فرنٹ کیمرہ 0.3 میگاپکسلز کے ساتھ ہے جس سے سیلفی تو لی جاسکتی ہے مگر زیادہ اچھی تصاویر کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈوئل سم والے یہ اسمارٹ فون صرف ان خطوں میں متعارف کرایا جائے گا جہاں یہ فیچر لوگوں کو زیادہ پسند ہے یعنی مشرق وسطیٰ، ایشیاءپیسیفک، افریقہ اور روس وغیرہ۔ سیاہ اور نارنجی رنگوں کے ساتھ یہ ماڈل اپریل میں کسی وقت صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store