پاکستانی طلبہ نے کمال کردیا، جاسوسی کیلئے روبوٹ تیار

پاکستان ميں ٹيلنٹ کی کوئی کمی نہيں، انفارميشن يونيورسٹی کے طلبہ نے یہ بات ثابت کردی، ايسے روبوٹ تيار کرلئے جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ گھريلو امور بھی سرانجام ديتے ہيں۔

کسی جگہ نصب بم کو ناکارہ بنانا ہو يا مقصد ہو کسی کی جاسوسی، تو پريشان ہونے کی ضرورت نہيں يہ کام اب انسانوں کی بجائے مشينيں کريں گی۔

انفارميشن ٹيکنالوجی يونيورسٹی کے طبہ نے 22 مختلف پراجيکٹس پر کام کرکے روبوٹ تيار کئے ہيں، جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ گھريلو امور بھی سرانجام دينے کی صلاحيت رکھتے ہيں۔

انفارمیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کہتے ہيں کہ اگر بڑے پيمانے پر ايسے روبوٹ تيار کرلئے جائيں تو يہ انسانی زندگی کو آسان بنانے ميں اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔

مخلتف سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں سے آئے ججز نے طلبا کی تخليقی صلاحيتوں کو پرکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 

install suchtv android app on google app store