پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی ،ہتھیاروں کے میدان میں بھارت پر برتری

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جوہری ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے میدان میں بھارت پر برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

بین الاقوامی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2013 میں دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کی مجموعی تعداد 17ہزار 270تھی جواب کم ہوکر 16ہزار 300پر آگئی ہے۔

دنیا کی 9 ایٹمی طاقتوں میں امریکا، روس، چین، پاکستان، بھارت، برطانیہ، فرانس، اسرائیل اور شمالی کوریاشامل ہیں۔پاکستان  کی وزارتِ دفاع کے مطابق  مطابق 2013 میں پاکستان نے دفاعی اخراجات پر تقریباً 5 ارب70 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ یہ اخراجات بھارت کے مقابلے میں زیادہ نظر آتے ہیں۔ 1945میں پہلا ایٹمی تجربہ کرنے والاملک امریکا 7ہزار 300ایٹمی ہتھیاروں کا مالک ہے جن میں سے ایک ہزار920 ایٹمی ہتھیار میزائلوں اورفوجی اڈوں پرنصب ہیں۔

امریکا نے 2013میں فوج پر 619ارب ڈالر کے قریب رقم خرچ کی جومجموعی عالمی فوجی اخراجات کا 37فی صد ہے۔ روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد8 ہزار ہے جن میں سے 16سو ہتھیار نصب ہیں۔2013 میں روس نے فوجی اخراجات پر تقریباً 85 ارب ڈالرخرچ کیے۔ برطانیہ کے قبضے میں225 ایٹمی ہتھیار ہیں جن میں سے160نصب ہیں۔ 2013 میں برطانیہ کے فوجی اخراجات کی حجم تقریباً 58 ارب ڈالر رہا۔

بین الاقوامی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ ترین اعدادوشمار.

2013 میں دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 17ہزار 270تھی،جواب کم ہوکر 16ہزار 300پر آگئی

دنیا کی 9 ایٹمی طاقتوں میں امریکا، روس، چین، پاکستان، بھارت، برطانیہ، فرانس، اسرائیل اور شمالی کوریاشامل

2013 میں پاکستان نے دفاعی اخراجات پر تقریباً 5 ارب70 کروڑ ڈالر خرچ کیے

پاکستان کے دفاعی اخراجات بھارت کے مقابلے میں زیادہ نظر آتے ہیں

1945میں پہلا ایٹمی تجربہ کرنے والا امریکا 7ہزار 300ایٹمی ہتھیاروں کا مالک ہے

ہتھیاروں ایک ہزار920 ایٹمی ہتھیار میزائلوں اورفوجی اڈوں پرنصب ہیں

امریکا نے 2013میں فوج پر 619ارب ڈالر خرچ کیے

 

روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد8 ہزار ہے جن میں سے 16سو ہتھیار نصب ہیں

2013 میں روس نے فوجی اخراجات پر تقریباً 85 ارب ڈالرخرچ کیے

برطانیہ کے قبضے میں225 ایٹمی ہتھیار ہیں جن میں سے160نصب ہیں

2013 میں برطانیہ کے فوجی اخراجات کی حجم تقریباً 58 ارب ڈالر رہا

install suchtv android app on google app store