انسان زمین سے پچاس کروڑ کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا

یورپی خلائی ادارے نے زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دمدار ستارے پر روبوٹ پہنچا دیا ہے۔

سائنسدانوں نے مریخ کے بعد ستاروں پر بھی کھوج کا سلسلہ شروع کردیا۔ یورپی خلائی ادارے نے ’فیلے‘ نامی روبوٹ کو دمدار ستارے پر پہچانے کا پہاڑ سر کر لیا۔

زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دمدار ستارے پر روبوٹ دس سال کے عرصے میں پہنچا ہے۔ خلائی مہم کا مقصد ساڑھے چار ارب سال قبل نظام شمسی کی تشکیل کے بارے میں رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

روبوٹ پر ڈرلز مشینیں، کیمرے اور سینسرز نصب ہیں۔ جن کی مدد سے وہ دم دار ستارے کے ماحول، زندگی کے آثار، مائع گیس، اور درجۂ حرارت سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لے سکےگا۔

سائنسدانوں کے مطابق دمدار ستارے پر روبوٹ کا اترنا انسانیت کے لیے ایک ’بڑا قدم‘ ہے۔

install suchtv android app on google app store