پہلی مرتبہ انٹرنیٹ پر ٹیکس، عوام مشتعل

یورپی ملک ہنگری کے عوام انٹرنیٹ پر مجموزہ ٹیکس پر سخت برہم ہوگئے ہیں اور ہزاروں مظاہرین نے وزارت معیشت کے دفاتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

حکومت نے انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرنے پر نصف یورو فی گیگا بائٹ کے ٹیکس کا فیصلہ کیا تھا لیکن عوام نے اسے جمہوریت اور جمہوری دشمن ٹیکس قرار دے کر شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد انٹرنیٹ کے ذریعے اختلاف رائے کے اظہار پر پابندی لگانا ہے اور اس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیمی اور معلوماتی فوائد حاصل کرنے سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جب تک حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store