فیس بک ویڈیو شیئرنگ یوٹیوب کیلئے خطرہ بن گئی: تحقیق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک ویڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

فیس بک کے 20ہزار صفحات اور ایک سال کے دوران کی گئی 2لاکھ کے قریب پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ ویڈیوز کو دیکھے جانے کے لحاظ سے یو ٹیوب کے لئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔

لوگ براہ راست رابطے کے لئے ویڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یو ٹیوب کے مقابلے میں فیس بک کا ٹریفک بڑھ رہا ہے۔

محققین کے مطابق یہ یو ٹیوب کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو اس مارکیٹ میں اپنے بڑے حصے سے محروم ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ لوگ یو ٹیوب پر جانے کے بجائے فیس بک پر ہی اپنی مطلوبہ ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماکیٹنگ کمپنیاں فیس بک کو زیادہ موثر رابطے کے لئے استعمال کر رہی ہیں اور ایسے شواہد نظر نہیں آتے کہ اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store