بیس سال تک چارج رہنے والی بیٹری متعارف کر وادی گئی

چین کی ایک یونیورسٹی میں ٹائٹینیم کی مدد سے ایسی بیٹری تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں 70 فیصد تک چارج ہوتی ہے اور 20 سال تک بدلے بغیر کام کرتیہ ہے؟۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بیٹری کی تیز رفتاری اسکے اندر موجود سیل کے کیمیکل ری ایکشن کی وجہ سے ممکن ہے۔

یہ نئی بیٹری 2016ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، یہ طویل المعیاد بیٹری سمارٹ فونز کیلئے کارآمد ہوگی۔ اس کے استعمال کے بعد آپ کو اپنے فونز کی بیٹری خراب ہونے کی صورت میں کمپنی سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی چارجنگ کا کوئی خاص مسئلہ ہوگا کیونکہ اس بیٹری کی مدد سے چلنے والے موبائل فون کم از کم بیس تک مسلسل استعمال کے باوجود چارجنگ کے بغیر گزارہ کر سکیں گے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی لائسنس حاصل کر چکی ہے اور اس کی پروڈکشن پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جو کہ صارفین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہو گی۔

install suchtv android app on google app store