الیکٹرانک سگریٹ میں دھماکا، خاتون سکتے میں آ گئی

سگریٹ کے دلدادہ افراد کے لیے لمحہ فکریہ سگریٹ کے دلدادہ افراد کے لیے لمحہ فکریہ

ایک برطانوی دوشیزہ کے ہاتھ میں الیکڑانک سگریٹ کے اندر ہونے والے اچانک دھماکے کی ویڈیو ان دنوں سماجی ویب سائٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ دھماکے کے بعد ویڈیو میں دوشیزہ انتہائی خوفزدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ یہ ویڈیو الیکٹرانک سگار کے رسیا افراد کے لیے اصلاح کا باعث بن جائے۔

انگلینڈ کے شمال مشرق کے علاقے یارک شائر کے ریچمنڈ ہوٹل کی ملازمہ 18 سالہ لورا باٹی گاہکوں کے ساتھ لین دین میں مصروف تھی کہ بے خبری میں اچانک اس کے ہاتھ میں موجود "ای سگریٹ" شعلہ بن پر بھڑک اٹھا۔ دفعۃً پیش آنے والا یہ واقعہ اس قدر خوفناک تھا کہ اس کے نتیجے میں دوشیزہ کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔ الیکٹرانک سگریٹ کے شعلہ بن کر پھٹنے سے خاتون سکتے میں آ گئی اور اسے کچھ سمجھ نہ آیا کہ ہوا کیا ہے۔ صورتحال کو دیکھنے والے ایک دوسرے ملازم نے متاثرہ ساتھی کو واش روم میں لے جا اس کے معمولی جھلسے بازو پر پانی ڈالا تو اس کے اوسان بحال ہوئے۔

لورا باٹی کا کہنا ہے کہ میں ہوٹل میں آنے والی ایک گاہک کو بقایا رقم واپس کر رہی تھی کہ اچانک میرے چہرے کے سامنے دھماکہ ہوا۔ آگ شعلے اور دھوئیں کے بگولے میری طرف بڑھے۔ آگ کے شعلے نے میرے کپڑے بھی جھلسائے اور بازو کو معمولی زخم بھی آئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ آگ کے شعلے کی لپیٹ میں آنے والا بازو دھوئیں اور کالک سے مکمل طور پر سیاہ ہو گیا تھا۔

باٹی کے زیر استعمال سیگریٹ اس کا اپنا نہیں بلکہ ایک دوسرے شخص کی ملکیت تھا جس نے گذشتہ دسمبر میں سگریٹ نوشی ترک کر دی تھی۔ ای سگریٹ کے اصل مالک پیٹرسن کا کہنا ہے کہ جب تک وہ سگریٹ میرے پاس تھا میں اسے اپنے ذاتی آئی پیڈ میں چھپا کر رکھتا تھا۔ اس کی بیٹریاں کمزور تھیں مگر مجھے بھی یہ خدشہ رہا ہے کہ سگریٹ کسی بھی وقت اچانک بھڑک سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

install suchtv android app on google app store