باکسر محمد وسیم کی لاہور میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات

 محمد وسیم نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب عامر جان سے پنجاب اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔ محمد وسیم نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب عامر جان سے پنجاب اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

پاکستان کے مایہ ناز باکسر سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب عامر جان سے پنجاب اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

ڈی جی اسپورٹس نے کہا کہ محمد وسیم پاکستان کا فخر ہیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، باکسنگ کے فروغ کیلیے پنجاب کے تمام ڈویژنز میں باکسنگ کمپلیکس بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے، نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ باکسنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس کا ڈیزائن ایک ماہ میں تیار کر لیا جائے گا۔

پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلیے محمد وسیم کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ کیلیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، اسپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلیے اسپورٹس بورڈپنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں گے کھلاڑیوں کو تربیت دے کر مجھے خوشی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store