پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے شطرنج ماسٹر محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ میں ایشین چمپئن شپ جیت لی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں ہونے والی ایشین سینئر چیس چمپئن شپ جیت لی۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ آکلینڈ میں 7 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوا۔

محمود احمد لودھی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میں سے 6 میچز جیتے اور صرف 1 میچ ہارے جب کہ 2 میں مقابلہ برابر ہوگیا۔

محمود احمد لودھی اس سے قبل 2015 میں بھی ایران میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپین شپ جیت چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store