بئی ٹیسٹ: سرفراز، اسد شفیق میچ بچانے کی کوششں میں مصروف

دبئی ٹیسٹ فائل فوٹو دبئی ٹیسٹ

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز 317 رنز کے تعاقب میں پاکستان بیٹسمینوں کے غیرذمہ دارانہ رویے کا سلسلہ جاری رہا اور کھانے کے وقفے تک 62 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

دن کا آغاز سری لنکا نے 34 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن اس کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو فتح کے لیے 317 رنز ہدف ملا۔

317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم انتہائی غیر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 36 پر اس وقت گری جب اظہر علی 54 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پرادیب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ بھی 10 رنز بنانے کے بعد 49 کے مجموعے پر پریرا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی 52 رنز اوپنر شان مسعود کی گری جنہوں نے 101 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ انہیں 52 کے ہی مجموعے پر پریرا نے کیچ آؤٹ کیا۔ بابر اعظم کوئی بھی رنز نہ بنا سکے۔

دن کے آغاز میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز سے اننگ کا دوبارہ شروع کی لیکن ڈیک ویلا 59 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ پریرا کی گری جو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کا شکار بنے۔

اس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے حارث سہیل کو بولنگ کا موقع دیا جنہوں نے ایک ہی اوور میں ایک رنز دے کر سری لنکا کے آخری تینوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔

کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز شروع کردی تاہم پاکستانی بالرز نے آخری سیشن میں بہترین بولنگ کی اور صرف 34 کے اسکور 5 لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store