دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 262 رنز پر آؤٹ

  • اپ ڈیٹ:
شان مسعود اور سمیع اسلم فائل فوٹو شان مسعود اور سمیع اسلم

پاکستانی ٹیم دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگ میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے تیسرے روز 51 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو سمیع اسلم 30 اور شان مسعود 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ کیا ہی تھا کہ 61 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود لہیرو گیمج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شان مسعود 72 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ سمیع اسلم کی گری جو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 12 رنز بناکر سرنگا لکمل کا شکار بنے۔

بابر اعظم بھی 109 کے مجوعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ اظہر علی 59 رنز بناکر ہیراتھ کا شکار ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 14 اور محمد عامر 7رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جب کہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 59 اور حارث سہیل 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ، پریریرا نے 3،3 اور لکمل اور گمیج نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے لئے افسوسناک بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر زخمی ہونے کے بعد ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

پہلی اننگز میں بولنگ کی ناکامی کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کی آزمائش شروع ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store