مارک کولز پاکستان ویمن ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے

کیوی کرکٹ کوچ مارک کولز فائل فوٹو کیوی کرکٹ کوچ مارک کولز

کیوی کرکٹ کوچ مارک کولز کو پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

مارک کولز اکتوبر کے آغاز میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ سے قبل لاہور آئیں گے، کولز نے کہا کہ پاکستانی ویمن ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے اور انہیں اپنی عمومی غلطیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے اگرچہ اچھا کھیل پیش کیا تاہم بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صبیح اظہر کی جگہ قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ میں ناردرن ڈسٹرکٹ ریجن کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store