لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلہ کل سجے گا

پاکستان الیون کا مقابلہ برطانوی میڈیا الیون سے ہوگا،آئی ایس پی آر فائل فوٹو پاکستان الیون کا مقابلہ برطانوی میڈیا الیون سے ہوگا،آئی ایس پی آر

لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، پاک الیون اور یوکے الیون کی ٹیمیں میران شاہ میں مدمقابل ہونگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں 21 ستمبر کو کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو پاک الیون اور یوکے الیون کے درمیان کھیلاجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میچ فاٹا کی عوام کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ میچ پی سی بی اور پشاور زلمی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی سپورٹس سے صبح پونے دس بجے لائیو دکھایا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لاہور میں آزادی کپ کے دوران فاٹا میں بھی میچ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میچ میں شاہد آفریدی، انضمام الحق، کامران اکمل، وجاہت اللہ واسطی، یونس خان، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی حصہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store