ہم کرکٹ سے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: فاف ڈیوپلیسی

ہم کرکٹ سے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: فاف ڈیوپلیسی ہم کرکٹ سے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: فاف ڈیوپلیسی

ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان فاف ڈیوپلیسی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں صرف کرکٹ کے لیے نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں۔

ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاف ڈیوپلیسی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان آکر کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس پر خوشی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں زبردست استقبال پر وہ پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر وہ پی ایس ایل کے دوران دستیاب ہوئے تو ٹورنامنٹ ضرور کھیلیں گے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے 2009 میں سری لنکں ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store