آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

قبل ازیں ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کر کے اطلاع دی کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔

مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے آج لاہور پہنچے گی، اس حوالے سے آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نیوز کانفرنس کریں گے جس کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور بھی میڈیا کانفرنس کریں گے۔

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان کل پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 13 ستمبر کو دوسرا جب کہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store