افغان لیگ کیلئے شاہد آفریدی کو این اوسی کی ضرورت نہیں: پی سی بی

 شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

آفریدی کے سامنے پی سی بی نے گھٹنے ٹیک دیئے، سابق کپتان این او سی کے تکلف سے آزاد ہو گئے، چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق شاہد آفریدی ریٹائر ہوچکے ہیں، وہ عالمی لیگز کھیلنے کے لئے آزاد ہیں، انہیں بورڈ کے این اوسی کی ضرورت نہیں۔

 پی سی بی نے افغان بورڈ سے کشیدہ تعلقات پر قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اس سے پہلے مصباح الحق، عبد الرزاق سمیت متعدد کرکٹرز بورڈ کی اس پابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ آفریدی نے منگل کو لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں کھیلتے ہیں، پاکستان ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ہمپشائر کے لیے ایک شاندار سنچری بھی سکور کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پڑوسی ملک کے بورڈ کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے، افغان بورڈ کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اس سے انکار کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store