شاہد آفریدی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو یو اے ای میں ہونے والی پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کا اعزازی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ” ٹی 10 کرکٹ لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر اور پختونخوا ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر خوش ہوں۔

پختون ٹیم کے مالک حبیب خان اور ٹی سی ایل کے صدر شجیع الملک کو مبارکباد دیتا ہوں۔“

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ (ٹی سی ایل) کا 21 دسمبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم یو اے ای میں آغاز ہوگا۔ شاہد آفریدی، کرس گیل، وریندر سہواگ اور کمارا سنگا کارا کو ایونٹ کے فیورٹ پلیئرز قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store