پاک بھارت ہاکی سیریز ڈھاکا میں کرانے کی تجویز

پاک بھارت ہاکی سیریز ڈھاکا میں کرانے کی تجویز پاک بھارت ہاکی سیریز ڈھاکا میں کرانے کی تجویز

ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاک بھارت سیریز ڈھاکا میں کرانے کی تجویز پیش کردی۔ بنگلہ دیش 32 سال بعد ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ڈھاکا ایشین ہاکی سپر پاورز کی سیریز کی بحالی کے لئے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوگا۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹیو طیب اکرام نے کہا کہ ایشیا کپ کی ڈھاکا واپسی پر وہ بیحد خوش ہیں۔ بنگلہ دیش 32 سال بعد ایشین ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اب فیڈریشن روایتی حریفوں کے درمیان سیریز ڈھاکا میں کرانے پرغور کر رہی ہے۔

ایشین ہاکی سپر پاورز کے درمیان طویل مدت بعد ہاکی سیریز کے لئے ڈھاکا بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوگا۔ دسواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11سے 22 اکتوبر تک ڈھاکا میں منعقد ہوگا جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت، پاکستان، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور عمان شامل ہیں۔

افتتاحی میچ بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی روز پاکستانی ٹیم میزبان بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی۔ ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 1982میں ہوا۔ پاکستان ایشین ہاکی کا پہلا چیمپئن بنا۔ 1985 اور 1989 میں بھی پاکستان نے ٹائٹل جیتا تھا لیکن وہ 28 سال سے اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔ کوریا نے 4 اور بھارت نے 2 مرتبہ ایشین اعزاز حاصل کیا۔

install suchtv android app on google app store