نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اہم ممالک کے بڑے کھلاڑی شامل ہوں گے، جن کے نام وہ ایک دو روز میں بتائیں گے۔

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندر کے ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستمبرمیں ورلڈالیون کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دورہ کیلئے کلیئرنس دیدی ہے۔

ورلڈ الیون میں اہم ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے، جنہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ٹیم چار روزہ ٹور پر پاکستان آئے گی، جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ الیون کے کامیاب ٹور کے بعد سری لنکن ٹیم بھی کم ازکم ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے لاہور آئے گی۔ اس طرح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کے پاس تمام کھلاڑیوں کے نام موجود ہیں۔ وہ ایک دو روز میں ان کا اعلان کریں گے۔ پی ایس ایل تھری میں ایک ٹیم کے اضافے کے بعد میچز کی تعداد بھی بڑھ جائے گی، جن میں چندمیچز کراچی اور لاہور میں کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلن اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی پیر کو پریس کانفرنس میں ورلڈ الیون کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ پی سی بی اور پنجاب حکومت دورے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیں گے۔

install suchtv android app on google app store