مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عمر اکمل کے الزام کے جواب میں کہا کہ میں نے عمر اکمل کو گالیاں نہیں دیں بلکہ انہیں اپنے رویے میں بہتری لانے کا کہا تھا تاہم عمر اکمل اس معاملہ میں بالکل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلد کرکٹر کو تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔

عمر اکمل نے آج سہ پہر پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔

واضح رہے عمر اکمل کرکٹر مختلف تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً خبروں میں رہتے ہیں، اس سے قبل ٹریفک وارڈنز سے جھگڑوں کے علاوہ ان کی ڈانس وڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store