اگلا ہدف ورلڈ کپ 2019 ہے، سرفراز احمد

اگلا ہدف ورلڈ کپ 2019 ہے، سرفراز احمد اگلا ہدف ورلڈ کپ 2019 ہے، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ 2019 ہے جس کی تیاری ابھی سے شروع کردیں گے۔ کامیابی کے سفر کو رکنا نہیں چاہئے۔

ایک انٹرویو میں قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلاشبہ چیمپئنز ٹرافی کا حصول پاکستان ٹیم کی بہت بڑی کامیابی تھی لیکن وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ ہمیں کامیابیوں کے سفر کو رکنے نہیں دینا۔ اب ہمارا اگلا ٹارگٹ ورلڈ کپ 2019 ہوگا جس کی تیاری ہم ابھی سے شروع کردیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نوجوان کرکٹرز کی پرفارمنس میں بہتری کی کوششیں جاری رکھیں گے جس سے قومی ٹیم ایک مضبوط یونٹ بن جائے گی۔ کپتان کی حیثیت سے بھرپور اعتماد ہے۔ شائقین کی توقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن ہمیں مسلسل محنت اور بہتری کا سفر جاری رکھنا ہوگا اور ٹیم کو مستقبل کے چیلنجز کیے لئے تیار کرنا ہوگا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔ اگر ان کی پرفارمنس میں بہتری آتی رہی تو یہی ٹیم جلد دنیا کی بہترین ٹیم بن سکتی ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے ہمیں اپنی خامیاں دور کرنا ہوں گی اور ہر شعبے میں بہتری کا سلسلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔ کسی قسم کی سہل پسندی سے بچنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر، بیٹسمین اور کپتان کی تہری ذمہ داری اٹھانا آسان نہیں ہے لیکن وہ انڈر نائنٹین دور سے ہی اس کے عادی رہے ہیں یہی تجربہ اب سینئر ٹیم کے لئے ان کے کام آئے گا۔

install suchtv android app on google app store