ماریا شراپوا کو یوایس اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

ماریا شراپوا کو یوایس اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ماریا شراپوا کو یوایس اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کویوایس اوپن کےلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ سابق عالمی نمبرون ڈوپ ٹیسٹ پابندی کے بعد پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

ٹینس گرینڈسلیم یوایس اوپن حکام نے روسی اسٹار ماریا شراپوا کویوایس اوپن کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری دے دی ہے۔ اپریل میں ڈوپ ٹیسٹ پابندی ختم ہونے کے بعد 5 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر اورسابق عالمی نمبر ایک پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

ماریاشراپوا پابندی ختم ہونے کے بعد ٹینس کورٹ پرزیادہ ایکشن میں نظرنہیں آسکیں۔ وہ گذشتہ ہفتے بھی انجری کے وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ اس ہفتے شراپوا سنسناٹی ماسٹرز میں شرکت کررہی ہیں۔

ماریا نے یوایس اوپن حکام کا وائلڈ کارڈ انٹری دینے پرشکریہ ادا کیاہےاور کہا ہےکہ وہ بے چینی سے ٹورنامنٹ کی منتظرہیں۔

install suchtv android app on google app store